57

چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان راجہ کے نام کی منظوری

اسلام آباد، (بےلاگ نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے سکندر سلطان راجہ کے نام کی منظوری دے دی، نثار درانی سندھ اور شاہ محمد جتوئی بلوچستان سے ممبر ہوں گے، اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں کا اتفاق ہوگیا۔

چیف الیکشن کمشنر کے لئے حکومت اور اپوزیشن کا سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق جبکہ بلوچستان سے ممبر کے لئے شاہ محمود جتوئی ،سندھ سے ممبر کے لئے نثار درانی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن متفق ہو چکی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں ہونے والے اتفاق رائے سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان کی طرف سے فی الوقت سکندر سلطان راجہ کے نام کی منظوری نہیں دی گئی۔ ان کی منظوری کے بعد منگل کے روز نامزدگی کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہےکہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ناصر کھوسہ، اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام تجویز کیے تھے جبکہ وزیراعظم کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو جو تین نام بھجوائے گئے، ان میں سابق وفاقی سیکرٹری جمیل احمد، سابق سیکرٹری فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجا کے نام شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں