58

فوادحسن فواد کی ضمانت پرشہبازشریف کا اہم پیغام آگیا

لاہور (بےلاگ نیوز )شہبازشریف نے فواد حسن فواد کی ضمانت  کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کا بے پناہ شکر ادا کرتے ہیں کہ ایک اور بے گناہ کو آج انصاف ملاہے ، بہت افسوس ہے کہ ایسے اچھے اور لائق افسر کو ناحق قیدو بند کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھا کہ فواد حسن فواد کو غیر منصفانہ اور نا مساعد حالات کادانستہ شکار کیا گیا لیکن وہ جراتمندی سے ثابت قدم رہے ، فخر ہے کہ فواد حسن فواد نے ضمیر پر سودے بازی کی بجائے سختیاں اور مشکلات جھیلنے کو ترجیح دی ۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل لاہورہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں