143

عوام کیلئےایک اور بری خبر،پی ٹی وی خسارےکے20ارب روپےکااضافی بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں

اسلام آباد،(بےلاگ  نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کے خسارے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں شروع، بورڈ نے سفارشات تیار کر لیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی وی بورڈ نے فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ پی ٹی وی فیس میں اضافہ بجلی صارفین کے بلوں میں شامل کیا جائے گا،فیصلے سے عوام پر 20 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ پی ٹی وی کا خسارہ کم کرنے کے لیے 3 مارکیٹنگ مینجرز رکھے گئے ہیں،ان مارکیٹنگ مینجرز نے خسارہ کم کرنے کے لیے پی ٹی وی فیس میں اضافہ تجویز کیا ہے۔ فیس میں اضافہ کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں