122

تبدیلی سرکار کےدعوےمحض دعوےنئےپاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےرپورٹ جاری کردی

(ویب ڈیسک)    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق  رپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 2018 کی نسبت 2019 کےدوران پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2018 کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا  اور 2019 میں یہ 32 ہوگیا،موجودہ چیئرمین جاوید اقبال کی زیرقیادت نیب کی کارکردگی بہتر رہی، نیب پاکستان نے بدعنوان عناصر سے 153 ارب روپے نکلوائے، 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا اسکور بھی ایک پوائنٹ کم ہو کر 87 رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں