188

آن لائن گیم پب جی نے ایک اور نوجوان کی جان لےلی

(ویب ڈیسک)آن لائن گیمز جہاں تفریحی مواد فراہم کرتی ہیں وہیں ان میں بے پناہ دلچسپی لینا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتاہے، پب جی گیم بھارتی ریاست مہارشٹرا میں 25 سالہ ہرشل منن کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ہرشل منن اپنے موبائل پر پب جی گیم کھیل رہا تھا کہ اسے اچانک برین ہیمرج یعنی دماغ کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گیا،اہل خانہ ہرشل کو فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اب وہ دنیا میں نہیں رہا،ماہرین کا کہنا ہے کہ آن لائن گیمز اگر بے پناہ توجہ اور دلچسپی کے ساتھ کھیلے جائیں تو یہ دماغی صحت کو متاثر کرتے ہیں اور یہی ہرشل منن کی موت کا سبب بھی بنا ہے۔

ہرشل منن سے قبل بھی پب جی گیم 20 سالہ سوربھ کی جان لے چکا جو گیم کھیلنے میں اتنا مشغول تھا کہ اس نے پانی کے بجائے کیمیل کی بوتل پی لی تھی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں