51

رہنما پشتون تحفظ مومنٹ منظور پشتین پشاورسےگرفتار

پشاور،(بےلاگ نیوز)پولیس نے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کو گرفتار کر لیا،منظور پشتین کو پولیس نے گزشتہ رات پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کیا۔

ذرائع کےمطابق منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں، پولیس کا کہنا ہے تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر منظور پشتین کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کو ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں