53

نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد،(بےلاگ  نیوز) نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس گلزار احمد نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں ججز، لا افسران اور سینئر وکلا سمیت الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی،نئے چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے سے ہوئی ہے۔سکندر سلطان راجہ کا نام وزیراعظم کی طرف سے بھجوائے گئے تین ناموں میں شامل تھا۔سکندر سلطان راجہ کو حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پانچ سال کےلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا نام وزیراعظم کی طرف سے بھجوائے گئے تین ناموں میں شامل تھا۔

سکندر سلطان اس سے پہلے ریلوے اور پٹرولیم کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔ سکندر سلطان کے پاس چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا عہدہ بھی رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں