57

چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانےکیلئےدرخواست دائر

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست وکیل جہانگیر جدون کی جانب سے دائر کی گئی جس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانی کتنے ہیں اور حکومت نے اب تک کیا اقدامات اٹھائے؟درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 20 ہزار چینی اسلام آباد میں رہ رہے ہیں، ان کی اسکریننگ کے کیا انتظامات کئے گئے ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کیا اقدامات اٹھا رہی ہے؟

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں