96

بھارت نے ایشیا کپ میں شرکت سےانکارکردیا

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان میں رواں سال ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے صاف لفظوں میں انکار کردیا ہے۔

پاکستان کو رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ہے جو کہ اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی میزبانی اور اس کے حقوق پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن ایونٹ کا انعقاد کسی نیوٹرل وینیو پر ہونا چاہیے،ہماری ٹیم پاکستان  جا نہیں سکتی تاہم اے سی سی اے بھارت کے بغیر پاکستان میں ایشیا کپ کرانے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ الگ بات ہوگی۔

بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر بلو شرٹس نے شرکت کی تو ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا، یہ آپشن پہلے بھی استعمال کیا جاچکاہے،ایشیا کپ 2018 میں بھارت نے اپنے میزبانی حقوق برقرار رکھے لیکن مقابلوں کا انعقاد یو اے ای میں کیا، اس میں پاکستان ٹیم نے بھی شرکت کی، اب بھی ایسا کیا جاسکتا ہے،بھارتی کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا کہ اگر پاکستان ایونٹ کی میزبانی پہلے کی طرح متحدہ عرب امارات میں کرے تو بھارت اپنی ٹیم بھیجے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں