76

وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کی ملاقات

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ نے ملاقات کی،کلیم امام نے اپنے اوپرلگے الزامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع کیمطابق وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کلیم امام نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ،ملاقات میں سندھ کے امن وامان پر بات چیت ہوئی، آئی جی سندھ نے اپنے اوپر لگے الزامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی،ذرائع کامزید کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان آئی جی سندھ کلیم امام کو اہم ٹاسک بھی دیں گے ۔

خیال رہے گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے نام حکومتی اتحادی جی ڈی اے کی جانب سے اعتراض کے بعد مسترد کر دیئے لہذا وفاقی کابینہ نے منظوری موخر کر دی،گورنر سندھ کو وزیر اعلی سے مشاورت کے بعد نئے نام تجویز کرنے کی ہدایات کر دی جبکہ حکومتی اتحادیوں نے بیرون سندھ سے آئی جی لانے کا مطالبہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں