137

افغانستان سے پاکستان پر راکٹ حملہ کیاگیا،ترجمان دفترخارجہ کی تصدیق

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے پاکستان پر راکٹ حملے کی تصدیق کردی،ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سرحد پار سے 2 راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے ،راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سرحد پار افغانستان سے آج پاکستان میں راکٹ فائر کئے گئے تھے جس کی ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج سرحد پار سے 2 راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے ،راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،راکٹ حملوں کے بعد طور خم گیٹ آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا،طور خم گیٹ سکیورٹی وجوہات کی بناپر بند کیاگیاہے ، پاکستان نے راکٹ حملوں کا معاملہ افغان حکام کیساتھ اٹھایا ہے۔

ترجمان  دفترخارجہ نے کہا کہ طور خم گیٹ عارضی بنیادوں پر بند کیاگیا ہے جس کو جلد کھول دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں