84

جعلی ڈگری کیس،ن لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری نااہل قرار

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری کو نااہل قراردے دیا۔کاشف چوہدری کو الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دیا گیاہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی ایم پی اے کی نا اہلی سے متعلق فیصلہ 5 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔ لیگی ایم پی اے کاشف محمود نے الخیر یونیورسٹی کی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الخیر یونیورسٹی کے مطابق کاشف محمود کبھی یونیورسٹی کا طالب علم نہیں رہا۔۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ کاشف چوہدری کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔ وہ چشتیاں کے حلقہ 241 سے ایم پی اے بنے تھے۔

کاشف چوہدری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی جس پر درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف محمود کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی، وکیل کے مطابق جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا تھابیان حلفی میں 2018 کے الیکشن میں 2013 کی الیکشن میں اپنی نااہلی کا ذکر نہیں کیا اور اصل حقائق چھپائے اور جھوٹا بیان حلفی داخل کیاکاشف چوہدری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں