142

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے، خصوصی طیارہ بھارت کے بجائے چینی فضائی حدود استعمال کرے گا، چین کی فضائی حدود سے گزرنے پر وزیراعظم کا سفر مزید 4 گھنٹے طویل ہو جائے گا۔

تفصیلات کیمطابق دورہ ملائیشیا پر عمران خان ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات کریں گے، پاکستان اور ملائشیا میں وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے،ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق دونوں ممالک میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ ملائیشیا کا دوسرا دورہ ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں