46

شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےاہم ملاقات

کراچی،(بےلاگ نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 تفصیلات کیمطابق ملاقات میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کے یو ٹی سی سندھ کو منتقل کی جائے، اس کے 60 فیصد شیئرز وفاق اور 40 فیصد سندھ کے پاس ہے، تجاوزات 40 کلو میٹر تھی، 38 کلو میٹر خالی کرا لیا گیا، متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنی ہے، سرکلر ریلوے کیلئے سندھ حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، وفاقی حکومت کو کے سی آر کیلئے موثر اقدامات کرنا ہونگے۔

 مرتضی وہاب کا کہنا تھا صوبائی حکومت کی طرف سے سرکلر ریلوے پر کوئی رکاوٹ نہیں، ریلوے اور سندھ حکومت مل کر متاثرین کو آباد کریں گے، شیخ رشید سے سرکلر ریلوے کی بحالی پر بات چیت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں