137

کےپی کے میں تعلیم کےنام پر بڑی کرپشن سامنےآگئی

پشاور،(بےلاگ نیوز)خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے،سرکاری اسکول میں پڑھنے والی بچیوں کا ماہانہ وظیفہ اسکول پرنسپل اور پوسٹ ماسٹر لے اڑے۔

دستاویزات کے مطابق ضلع اپر دیر کے اسکول کی طالبات کے لیے مختص دو کروڑ 91 لاکھ کی رقم کرپشن کی نذر ہوگئی،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پی ٹی آئی سابق دور حکومت میں کی گئی کرپشن کا پول کھول دیا،کرپشن کے خلاف آڈٹ جنرل آف پاکستان نے ذمہ داروں کے تعین کرنے کی سفارش بھی کردی ہے۔

حال ہی میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق 2018 کی ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ میں پاکستان کا اسکور 33 تھا جو 2019 میں 32 ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں