119

پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے آفس میں آگ لگ گئی

کراچی،(بےلاگ نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے آفس میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے آفس میں آگ لگنے سے دفتر کا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ آگ سے لاکھوں روپے کا ملٹی میڈیا پراجیکٹر، ایل سی ڈی، کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی جل گیا،ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں