187

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

(ویب ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقا کے شہر پوچس فسٹروم میں کھیلے جارہے اس اہم ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہیں،پاکستانی کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسکور بورڈ پر بڑا اسکور کرکے میچ جیتیں،قومی کپتان نےبتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی ٹیم کھلا رہے ہیں جو افغانستان کے خلاف کھیلی تھی،جب کہ بھارتی کپتان پریم گرج ہم بولنگ کرنے پر خوش ہیں۔

انڈر 19 کرکٹ کے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت  کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کو 5 میچوں میں فتح ہوئی جب کہ بھارت 4 مرتبہ جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں