130

وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وفاقی ملازمین کے الاؤنس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملازمین کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی اور تمام ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس ملے گا۔ملازمین کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل شعیب شاہین نے سماعت کے دوران کہا کہ سیکرٹریٹ الاؤنس صرف وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مل رہا اور ماتحت ملازمین کو نہیں دیا جاتا تھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ حکومت اپنے ہی ملازمین کے درمیان امتیاز کیسے کر سکتی ہے؟اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ملازمین کو الاؤنس دینے کا حکم دیا تھا تاہم ڈویژن بنچ نے وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے الاؤنس دینے سے روکا تھا۔ملازمین نے ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں