131

میں وزیراعظم عمران خان سے زیادہ خوبصورت ہوں

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہناہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے زیادہ خوبصورت اور جوان ہیں۔

گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا  تھا کہ عمران خان کی مسکراہٹ قاتل اور ان کی شخصیت کرشماتی ہے،حافظ حمد اللہ نے وزیر مملکت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر موسمیات میرے بارے میں کیا رائے رکھتی ہیں، میں وزیر اعظم پاکستان سے بھی زیادہ خوبصورت، جوان اور ہنس مکھ ہوں اور میری بول چال بھی وزیر اعظم سے بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں