282

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کوحادثہ

(ویب ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا جس میں وہ اور اہلخانہ محفوظ رہے۔

میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ 3 فروری کی صبح سرگودھا موٹروے کے قریب پیش آیا، گاڑی میں ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں،وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے اور ان کے خیریت سے ہونے کی صدیق کی،فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے کرم سے وہ اور ان کی اہلیہ دونوں خیریت سے ہیں۔

فواد چوہدری نے میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر ایک بھارتی ٹوئٹر صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صرف تین لوگ نہیں پورا پاکستان بی جے پی اور آر ایس ایس پی کی بھارتی انتہاپسند کے خلاف متحد ہے،دوسری جانب اوسس انرجی پاکستان کے ڈائریکٹر اسامہ قریشی نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور  ان کی اہلیہ خیریت سے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں