236

ٹک ٹاک گرل صندل خٹک کے وکلا بحث کیلئے طلب

لاہور،(بےلاگ نیوز) عدالت نے ایف آئی اےکیخلاف درخواست میں مشہور ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کے وکلا کو آئندہ سماعت میں بحث کیلئے طلب کرلیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی اور صندل خٹک عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواستگزار کے وکلا آئندہ سماعت پر24 فروری کو حاضر ہوں تاکہ معاملے پر کارروائی آگے بڑھائی جا سکے،خیال رہے کہ صندل خٹک نے ایف آئی اے کیخلاف ہراسانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہیں۔

صندل خٹک کا مؤقف ہے کہ ایف ائی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28اکتوبر پھر 5نومبرکو طلبی کے نوٹسز جاری کیے اور بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں،ایف ائی اے نے نوٹس کی وجوہات، شکایت کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا اور بلاجواز ہراساں کیاجا رہا ہے،ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا ہے کہ صندل خٹک کیخلاف اینکر مبشرلقمان کی درخواست پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اینکر نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ نے سو شل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کیں جب کہ من گھڑت اور بے بنیاد الزامات بھی لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں