174

حکومت اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی اور ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ ق کے تحفظات سے آگاہ کیا،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے شفقت محمود کو کہا کہ کمیٹیوں کا مقصد اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں رہنا ہے،اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین والی کمیٹی کی بحالی چاہتی ہے،مسلم لیگ ق کو یقین دہانی کروائی ہے تمام تحفظات دور کریں گے، آج کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہے اس میں لائحہ عمل طے کریں گے۔

دوسری جانب اتحادیوں کے معاملات پر گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان لاہور ہوائی اڈے پر ملاقات ہوئی،ذرائع نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں بالخصوص پنجاب میں مسلم لیگ ق کے تحفظات پر بات چیت کی گئی،اتفاق کیا گیا کہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، بعدازاں دونوں اکٹھے ایک ہی طیارے میں  اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں