847

فاروق حیدر سے استعفی لے لیا گیا’ ذرائع

 سیکڑی جنرل شاہ غلام قادر’ سنئیر نائب صدر طارق فاروق کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

مشتاق مہناس کو  چیف آرگنائزر بنا دیا گیا

اسلام آباد(بے لاگ نیوز) ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر  میں شدید  تقسیم  کے باعث جماعتی ساکھ کو بچانے کے خاطر مرکز کی طرف سے جماعتی صدر راجہ فاروق حیدر سے استعفی لے لیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر اس وقت اندرونی طور پر شدید اختلافات کا شکار ہے’ اس تقسیم کے نتیجے میں راجہ فاروق حیدر کو جماعتی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر اور سنیر نائب صدر چوہدری طارق فاروق سے بھی عہدے واپس  لے لیے گے ہیں۔ مرکز کی طرف سے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس کو مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر جماعتی پالیسی کے بجائے انفرادی خوہشات کو اہمیت دیتے رہے ہیں اور جماعت میں سے اکثریت ان کے خلاف رائے رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں