136

اسحاق ڈار کے گھرکوپناہ گاہ بنانے پر عدالت کا حکم امتناع

لاہور،(بےلاگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو پناہ گاہ بنانے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کرتےہوئےصوبائی حکومت سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، حکومت پنجاب نے گھر کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائش گاہ کی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، پنجاب حکومت کا یہ اقدام خلاف آئین اور خلاف قانون ہے، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں