354

نواز شریف اور چوہدری نثارکےدرمیان صلح؟سیاست میں بہت بڑی تبدیلی

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سینئر سیاستدان چوہدری نثارعلی خان کے درمیان صلح کیلئے آخری کوشش کے طور پر اسحاق ڈار متحرک ہو گئے، اس سلسلہ میں رواں ہفتے چو ہدری نثار کی لندن روانگی کی اطلاعات ہیں جبکہ شہباز شریف، اسحاق ڈار پہلے سے وہاں موجود ہیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق چوہدری نثار کی لندن میں ذاتی مصروفیات ہیں جس میں خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہونگے۔ لندن موجودگی کے دوران ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کوشش کی جائے گی جس کیلئے شہباز شریف اور اسحاق ڈار راہ ہموار کر رہے ہیں،اسحاق ڈار، چودھری نثار کو مشورہ دیں گے کہ وہ نوازشریف کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر جائیں اور بیگم کلثوم کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت کریں۔

 چوہدری نثارعلیخان  اگر اس پر راضی ہوگئے تو برف پگھلنا شروع ہو جائیگی، چوہدری نثار رواں ہفتے لندن روانہ ہونگے جہاں پر ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، ملاقاتوں میں پنجاب اور مرکز میں تبدیلی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں