199

سابق رکن قومی اسمبلی کی جیل میں طبیعت شدید خراب

مظفرگڑھ،(بےلاگ نیوز)آئل ٹینکرعملہ اغوا اور ڈکیتی کیس میں گرفتار جمشید دستی بیمار ہو گئے، سابق رکن قومی اسمبلی نے علاج اور سہولیات کی فراہمی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل ٹینکرعملہ اغوا اور ڈکیتی کیس میں گرفتار جمشیددستی بیمار ہو گئے، سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا ہائی بلڈپریشر اور پتے میں پتھری ہے، جمشید دستی نے علاج اور سہولیات کی فراہمی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یاد رہے کہ 6فروری 2020 کو سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو آئل ٹینکر کے عملے کو اغوا اور تیل چوری کرنے کے الزام میں ملتان سے گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں