173

مودی سرکار کونئی دہلی سے عبرت ناک شکست کا سامنا

 (بےلاگ نیوز) مسلم مخالف پالیسیاں بی جے پی کی سیاست کو ڈبونے لگیں، نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی 57 سیٹیں جیت کر پہلے نمبر پر آگئی، بی جے پی 13 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی جس کے نتائج کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی 57 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ بی جے پی 13 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کانگریس نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں اس بار بھی کوئی نشست نہیں جیت سکی، 2015 میں عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں