210

یونیورسٹی کے قریب خود کش دھماکا،5 افراد ہلاک، 15 زخمی

 (ویب ڈیسک)    افغان دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق کابل میں خود کش حملہ آور نے مارشل فہیم ملٹری یونیورسٹی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا، واقعے میں فوجی اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں