266

کراچی میں دولہا نے ایسا کیا کردیاکہ شادی والے دن ہی سسرالیوں نے درگت بنادی

کراچی،(بےلاگ نیوز) تیسری شادی کرنے والے دلہے کی شامت آگئی، پہلی بیوی اور اس کے رشتہ داروں نے ولیمے میں پہنچ کر دلہے کی درگت بنا ڈالی، دلہے نے بس کے نیچے چھپ کر بڑی مشکل سے جان بچائی۔

کراچی میں شہری کوتیسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا، کراچی کےعلاقہ نارتھ ناظم آبادمیں ولیمہ کی تقریب میں پہلی بیوی نے آکر دولہا کا پول کھول دیا،آصف نامی شخص کی مقامی شادی حال میں ولیمہ کی تقریب جاری تھی کہ اس کی پہلی بیوی اپنے خاندان والوں کے ساتھ پہنچ گئی اور لڑکی والوں کو میاں کے کرتوت بتائے کہ موصوف نے پہلے ہی دو شادیاں کررکھی ہیں، آصف کے اہل خانہ نے جھوٹ بولا ہے۔

جس کے بعد تقریب میں پہلی بیوی اوراس کے رشتہ داروں نے آصف کی درگت بنا ڈالی، زخمی آصف نے تیموریہ تھانے پہنچ کر سسرالیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ، تھانے سے باہر نکلا تو دلہا کی پہلی بیوی کے اہلخانہ نے اسے پھردھو ڈالا، تیسری شادی کرنیوالے دلہا نے بس کے نیچے چھپ کر جان بچائی،میڈیا نمائندگان نے بڑی مشکل سے آصف کو بس کے نیچے سے نکال کرموقف لیا، آصف نے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی درگت بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی۔

دوسری جانب آصف کی پہلی بیوی ہونے کی دعوے دارخاتون کے مطابق دولہے کے خلاف دھوکے بازی کی ایف آئی آر پہلے بھی کٹ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں