256

وفاقی وزیر فوادچوہدری نےعلی محمد خان کا گلا دبادیا

اسلام آباد ،(بےلاگ نیوز ) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا گلا دبوچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،تصویر میں دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی علی محمد کوگردن سے پکڑنے کی تصویرسامنے آگئی۔ تصویرمیں فواد چوہدری وزیراعظم ہاس میں علی محمد کا گلا دبانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم یہ سب کچھ ایک مذاق میں کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فواد چوہدری نے بازوسے بھی ساتھی وزیرکودبانے کی کوشش کی تاہم فواد چوہدری علی محمد خان سے ہنستے ہوئے گلا دبوچ رہے ہیں اور اس موقع پردونوں کے چہروں پر مسکراہٹ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد پیش کی تھی جو کثرت رائے سے منظور کی گئی تاہم پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے اس قرارداد کی مخالفت کی تھی،وفاقی وزرا کی جانب سے قرارداد کی مذمت اور مخالفت پر علی محمد خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں