386

امن کی ہر کوشش پر بھارت نےہمیشہ ہی دھوکہ دیا، کشمیر پر جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، مشعال ملک

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا ہےکہ امن کی ہر کوشش پر بھارت نے دھوکہ دیا،  بھارت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےپاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی میں کشمیر سیمینار سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو مِنی انڈیا بنا رہا ہے،  بھارت نے غیر قانونی طور پر باقاعدہ مقبوضہ وادی پر قبضہ کر رکھا ہے،  مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پوری دنیا کے امن کا انحصار ہے، میڈیا کشمیریوں کی پہلی دفاعی لائن ہے،  میڈیا دنیا کو کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم سے آگاہ کرتا ہے،  بھارت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بدقسمتی سے ایڈہاک ازم کا شکار رہاہے،  عالمی سطح پر آواز اٹھانے کے لئے پانچ سال کی پالیسی بنانا ہو گی، بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،   یہ بہترین وقت ہے بھارت کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لانے کا،  بھارتی بیرونِ ممالک اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ ہمارا معاملہ مختلف ہے۔

مشعال ملک نے اپنے خطاب کے دوران خواتین کی جدوجہدکوسراہتےہوئےکہاکہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی جدوجہد مثالی ہے،  مقبوضہ وادی کی خواتین بدترین حالات میں روزگار کماتی ہیں،  مقبوضہ وادی کی خواتین لاپتہ شوہروں، بھائیوں کی تلاش کے لئے فوجی کیمپوں کے دھکے کھاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں