178

کیا کوئی اور لندن پلان بننے جارہاہے؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلیخان لندن روانہ ہو گئے جہاں ان کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کا امکان ہے ۔

تفصیلات کیمطابق چوہدری نثارعلی خان  پرواز پی کے 785 پر اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے۔جہاں ان کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کا امکان ہے۔ٹکٹ پر ان کی واپسی کی تاریخ 24 فروری درج ہے، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سینئر سیاستدان چودھری نثار کے درمیان صلح کیلئے آخری کوشش کے طور پر اسحاق ڈار متحرک ہو گئے ہیں،سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار لندن روانہ ہو گئے ہیں جبکہ شہباز شریف، اسحاق ڈار پہلے سے وہاں موجود ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے مریم نواز کے لندن جانے کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے، ریلیف ملنے کی صورت میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز فوری لندن جائیں گی،چوہدری نثار کی لندن موجودگی کے دوران ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کوشش کی جائے گی جس کیلئے شہباز شریف اور اسحاق ڈار راہ ہموار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں