179

موٹروے کے فرض شناس افسروں نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

اسلام آباد،(بے لاگ نیوز)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گمشدہ پرس جس میں 7 لاکھ42 ہزار روپے مالیت کا قیمتی سامان تھا تلاش کر کے مالک تک پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے M-1 رشکی کے قریب، موٹروے پولیس کو ہیلپ لائن 130 کے ذریعے اطلاع ملی کہ رشاکی سروس ایریا میں ایک خاتون اپنا پرس بھول گئی ہے جس پر مذکورہ ایریا کے افسران انسپکٹر نثار احمد او انسپکٹر شفیق الرحمان فلفور رشکی ٹیم کے بہمراہ سروس ایریا پہنچے اور پرس تلاش کر خاتون تک پہنچا دیا
ترجمان موٹر وے پولیس انسپکٹر ثاقب وحید کیمطابق پرس میں چار سونے کے کڑے ایک سونے کی چین اور 42 ہزار روپے نقد موجود تھیسامان کی کل مالیت 7 لاکھ 42 ہزار روپے تھی،اس کے علاوہ پرس میں ضروری کاغذات بھی موجود تھے،پرس واپس ملنے پرخاتون آبدیدہ ہوگئیں اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی آئی جی موٹرویاشفاق احمد نے افسران کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں