214

مولانا فضل الرحمان ملیں گے توان سےیہ راز فاش کرنےکی اجازت لوں گا،پرویزالہٰی

لاہور،(بےلاگ نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنا معاہدے کی امانت کا راز فاش کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

تفصیلات  کےمطابق پرویزالہٰی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی امانت میرے پاس ہے میں اس امانت میں خیانت نہیں کرسکتا جب مولانا ملیں گے تو پھر راز فاش کرنے کے بار ے میں پوچھوں گا ، اپوزیشن کا کام ہی ایوان کے اندر اور باہر شور شرابا کرنا ہے تنقید کرنا ہے لیکن حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے، حکومت اپنا کام کرے تو اپوزیشن کی تحریک کو کوئی نہیں پوچھتا۔

ان کا کہنا تھاکہ اتحاد کے معاملات سلجھ چکے ہیں نیک نیتی سے اتحاد کیا تھا اور اب اس اتحاد کو آگے بڑھا رہے ہیں ، اب کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنے وعدے پورے نہ کرے پہلے بھی حکومت سے معاملات طے پاگئے تھے صرف کمیٹی تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہوا۔

علاوہ ازیں پرویزالہٰی سے ان کی رہائشگاہ پر پاک استنبول بزنس کمپنی کے سی ای او زبیر احمد خان نے ملاقات کی اس موقع پر پرویزالہٰی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دوستی ، مذہب ، ثقافت اور تہذیب کے صدیوں پرانے رشتوں میں منسلک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں