154

بڑے جیالے کی ایک اور پیشی،راستے سیل اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات

اسلام آباد، (بےلاگ نیوز) بڑے جیالے کی ایک اور پیشی جے وی اُپل کیس میں بلاو ل بھٹو نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوگئے، قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو جے وی اُپل کیس میں طلب کیا تھا۔

نیب اولڈ ہیڈ کواٹر اور نیب راولپنڈی دفتر کے گردو نواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر کی جانب جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ ڈی چوک سے نیب ہیڈ کواٹر آنے والے راستے کو بھی سیل کر دیا گیا، مکمنہ طور پر پی پی کارکنان کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

خیال رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر اپنی ذاتی کمپنی کے لئے 1.22 بلین روپے جعلی اکاونٹ سے نکلوانے کا الزام ہے، بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے موقف اپنایا جاتا رہا ہے اس وقت وہ کم عمر تھے، تاہم ان کے بیان کے برعکس آڈٹ رپورٹ میں ان کے دستخط موجود ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے آڈٹ رپورٹ اور بلاول کے دستخط شدہ دستاویزات حاصل کرلی، چیئرمین نیب نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں