165

دیارغیرمیں6پاکستانی جان کی بازی ہارگئے

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر الجبیل میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کےمطابق جاں بحق  ہونےوالےافرادکا تعلق ہیڈ مرالہ، سیالکوٹ، وہاڑی اور گجرات سے ہے،لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،سعودی عرب میں ٹریفک حادثات پیش آتے رہے ہیں جن کی عموماً وجہ تیز رفتاری ہوتی ہے،گزشتہ سال اکتوبر میں ایک بس دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 35 غیر ملکی زائرین شہید ہوگئے تھے۔

ترجمان مدینہ پولیس نے بتایا تھا کہ حادثہ ایک نجی چارٹرڈ بس کی دوسری بڑی گاڑی کے ساتھ تصادم کی وجہ سے پیش آیا تھا،اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس کو نویریہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس میں 23 پاکستانیوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے تھے،حکام کا کہنا تھا کہ زخم معمولی نوعیت کے ہیں اور کسی کی جان خطرے میں نہیں۔

اپریل 2018 میں مکہ مکرمہ کے راستے میں بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں چار برطانوی زائرین جاں بحق ہوگئے تھے،ستمبر 2017 میں جج کے دوران بھگڈر مچنے سے 2300 زائرین شہید ہوگئے تھے جن میں پاکستانی بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں