231

ترک صدر پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں خطاب کریں گے،مگر جمعہ کی نمازکہاں پڑھیں گے؟؟؟

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)ترک صدر رجب طیب ایردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ جمعہ کی نماز وہ فیصل مسجد میں اداکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان پاکستان کے دوروزہ دورے پر ہیں اور آج اسلام آباد میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم عمران خان ترک صدر اور پاک ترک بزنس اور سرمایہ کاری فورمز سے بھی خطاب کریں گے۔عمران اور ایردوان مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ جمعہ کی نماز فیصل مسجد اسلام آباد میں اداکریں گے۔

یاد رہے کہ ترک صدر گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں معزز مہمان کا شایان شان استقبال کیاگیاتھا۔ترک صدر کو وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنر دیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے خود طیب ایردوان کیلئے گاڑی ڈرائیو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں