244

رجب طیب اردوان نے سڑکوں پرلیموں پانی اورنان بھی بیچے ، ترک صدرکو زندگی میں کیا مشکلات تھیں؟؟؟

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) نوجوانی میں طیب اردگان اضافی پیسہ کمانے کے لیے سڑکوں پر لیمو ں پانی ، روغنی نان اور پوسٹ کارڈ فروخت کرتے تھے۔

اگر ہم رجب طیب اردگان کی ابتدائی جدوجہد کی بات کریں تورجب طیب ترکی کے بحر اسود کے ساحلی علاقے میں سن 1954 میں ایک کوسٹ گارڈ کے گھر پیدا ہوئے،جب وہ 13 سال کے تھے تو ان کے والد نے اپنے پانچوں بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے خیال سے استنبول منتقل ہونے کا فیصلہ کیا،نوجوانی میں طیب اردگان اضافی پیسہ کمانے کے لیے سڑکوں پر لیمو ں پانی ، روغنی نان اور پوسٹ کارڈ فروخت کرتے تھے۔

استنبول کی مرمرا یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کرنے سے قبل انھوں نے ایک اسلامی ادارے میں تعلیم حاصل کی تھی، طیب اردگان پیشہ ورانہ سطح پر فٹبال بھی کھیل چکے ہیں،واضح رہے کہ ترک صدر سنہ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں اسلامی حلقوں میں سرگرم نجم الدین اربکان کی ویلفیئر پارٹی کے رکن رہے،سنہ 1994 سے 1998 تک فوج کی جانب سے اقتدار حاصل کرنے تک وہ استنبول کے میئر رہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی شیڈول ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر کے خطاب کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مشترکہ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، گورنرز، آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم اور سپیکر، غیر ملکی سفیروں، مسلح افواج کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں