179

ترک خاتون اول نے پاکستانی خواتین میں کیا تقسیم کیا؟؟؟

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) ترک خاتون اول نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی صدیوں قدیم مذہبی، ثقافتی اور مشترکہ اقدار کے رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ترک و پاکستانی خواتین اول نے تھیلاسیمیا میں مبتلا بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں، اس موقع پر احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتربھی موجود تھیں، چیئرمین پاکستان بیت المال عون عباس بپی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک خاتون اول نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ہر دکھ درد کو اپنا دکھ دردسمجھتےہیں، دونوں ممالک صدیوں قدیم مذہبی، ثقافتی رشتوں اور مشترکہ اقدارسے بندھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں