145

بھارت کو شرمندہ کرنےکیلئے پاکستانی حکومت کا بڑا فیصلہ،مودی سرکار کی تلخ یادیں ہوں گی پھرسےتازہ

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) پاکستان نے27 فروری کو بھارت کے لیے شرمندگی اور ندامت کا دن بنادیا، حکومت نے 27 فروری کو سرپرائز ڈے کے طور پرمنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کو اپنی فضائی جارحیت انتہائی مہنگی پڑی تھی ،27فروری کو ناپاک عزائم لیکرپاک فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کوگرفتارکرکے بھارت کوپیغام دیاکہ پاک فضائیہ سمیت پاکستان کی پاک افواج ہرقسم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، اس دن کو یادگار بنانے کیلیے حکومت نے 27 فروری کو پہلا سرپرائز ڈے کے طورپرمنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس آپریشن کے ہیرو پائلٹ حسن صدیقی اورونگ کمانڈرنعمان علی خاں سمیت فضائیہ کوخراج تحسین پیش کیا جاسکے، مہمان نوازی کی تعریف ابھی نندن نے اپنے وڈیوبیان میں بھی کی اور پاکستان کی افواج کے پیشہ وارانہ اور انکساری رویے کوبھی سراہا جبکہ اپنے بھارتی میڈیا اورحکومت کو تنقیدکا نشانہ بھی بنایا تھا، اگلے دن پاکستان حکومت نے واہگہ باڈر پراپنی روایتی ثقافتی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے گرفتار ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرکے دنیاکوامن آشتی کا پیغام بھی دیدیا۔

واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ میں ٹارگٹ تلاش کر رہا تھا کہ پاکستانی ایئرفورس نے میرا طیارہ گرایا، میرا طیارہ تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے مجھے جہاز چھوڑ کر پیرا شوٹ کے ذریعے نیچے اترانا پڑا، جب میرا پیرا شوٹ کھلا اور میں نیچے گرا تو میرے پاس پستول بھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں