225

وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید میں اختلاف،عمران خان نے ایسا کیا کردیا؟

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےوزیراعظم عمران خان کے بیان سے اختلاف کرتےہوئے کہاہے کہ مولانافضل الرحمان پر آرٹیکل چھ لگانے کا حامی نہیں ہوں ،آرٹیکل چھ ان پر لگ سکتا ہے لیکن اب وہ اس عمر میں نہیں ہیں کہ آرٹیکل چھ لگے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ فضل الرحمان اس بار اسلام آباد آئے تو دھر لیے جائیں گے ، اس بار مارچ والوں سے پہلے جیسا برتاو نہیں ہو گا ،ان کا کہناتھا کہ بجلی سے متعلق آئی ایم ایف کی بات نہیں مانیں گے ، ہماری بجلی کی قیمت دگنی ہو گئی ہے ، مہنگائی ہماری سب سے بڑی دشمن ہے ، بجلی اور گیس بلوں پر وزیراعظم سے گزارشات کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، کہیں بھی جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں ہے ، کوئی مارچ میں آنا چاہتا ہے تو آجائے لیکن وہ سلوک نہیں ہو گا۔ ان کا کہناتھا کہ ایم ایل ون کیلئے ہمارے پاس پانچ سے آٹھ سال ہیں ، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ منصوبہ دو سال میں بنایا جائے ، چینی حکام سے درخواست کر سکتاہوں کہ جنوں کی طرح کام کریں اور ایک لاکھ کی جگہ دو لاکھ مزدو لگائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں