151

خبردار،ہوشیار،حکومت نےسزاوں کا نیا ڈرافٹ تیار کرلیا،کس کس جرم پر اب کیا سزا ملےگی؟؟؟

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)وزارت داخلہ نے جانوروں،زرعی زمین اورشرانگیزی میں سزاؤں کا نیا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے،وزارتِ داخلہ نے نئے ڈرافٹ میں سخت سزائیں تجویز کی ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مختلف جرائم کی سزاؤں کا نیا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔ جانوروں کو ہلاک کرنے، زرعی زمین میں شرانگیزی اور گھر تباہ کرنے پر سزا ہوگی،ڈرافٹ کے مطابق زرعی پیداوارمیں شرانگیزی پربغیروارنٹ گرفتاری اور7 سال قید اور10 لاکھ جرمانہ ہوگا، جانور کو ہلاک کرنےزہردینےیامعزورکرنےپر5 سال سزا اور10 لاکھ روپےجرمانہ ہوگا۔ہاتھی،اونٹ،گھوڑے کو نقصان پہنچانے پر5 سال جیل اور 10 لاکھ روپے جرمانہ دینا ہوگا۔

اس کے علاوہ زرعی پیداوارکونقصان دینے پر7 سال قید اور10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا،کسی کے گھر کوتباہ کرنے اورشرانگیزی پرعمرقید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ کہ سزا ہوگی،ڈرافٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلااجازت کسی کے گھر میں داخلے پر بغیر وارنٹ گرفتاری اور 1 سال سزا یا 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں