170

شریف فیملی کیخلاف بڑی کاروائی،لیگی رہنماوں میں تشویش

لاہور،(بےلاگ نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)نے لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپے مارے اور ریکارڈ قبضہ میں لینے کی کوشش کی۔

نیب نے لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپے مارے ، نیب نے شریف گروپ کے 55 کے اور91 ایف دفتر پر چھاپہ مارااور ریکارڈ قبضہ میں لینے کی کوشش کی،شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں55 کے سے آپریٹ ہوتی تھی ،نیب نے تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ شریف خاندان کے ماڈل  ٹاون دفاترپر چھاپے مارے گئے،عدالت سے اجازت کے بعد یہ چھاپہ مارا گیا،شریف فیملی کے دفاتر سے کمپیوٹرز،لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ مارا، 18 ماہ سے ایسے چھاپے مارے جا رہے ہیں،دو افسران نے 6 گاڑیوں کیساتھ چھاپہ مارا، نیب قوم کو بتائے کہ دفتر سے کیا لے کر گئے ہیں،پاکستان آج جس نہج  پرہے وہ ایسے ڈراموں کی وجہ سے ہے،حکومت کو کسی قانون اورقواعد سے کوئی سروکار نہیں ہے،اس طرح کے تماشوں سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں