212

وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست نعیم الحق انتقال کر گئے

کراچی،(بےلاگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور نعیم الحق انتقال کر گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق انہیں کینسر کی جیسی موذی بیماری میں مبتلا تھے اور اور کافی عرصے سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل تھے،آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینئر رہنما نعیم الحق کو طبیعت بگڑنے پر آغاز خان ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ٹویٹر پر کی۔

 وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے شیروں کی طرح کینسر کی بیماری کا مقابلہ کیا۔ ایک دوست اور بڑے ساتھی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، اللہ تعالیٰ نعیم الحق کی بخشش فرمائے، دوسری طرف گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی سینئر رہنما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق عمران خان کے دکھ، سکھ کے ساتھی رہے، نعیم الحق کینسر جیسے موذی مرض کے ہاتھوں شکست کھاگئے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق صاحب کے انتقال پرگہرے دکھ ہوا ،وہ وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کا عظیم اثاثہ تھے،ان کے انتقال سےپیدا ہونے والاخلاآسانی سے پر نہیں ہوگا،انہوں نے بیماری کااستقامت اور حوصلے سے مقابلہ کیا۔اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،لواحقین کوصبر جمیل دے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے کافی دیرینہ دوست تھے، وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے دورے کے دوران ان کے گھر جا کر عیادت کی تھی،واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں معاون خصوصی برائے سیاسی امور کا عہدہ دیا۔

نعیم الحق کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں ہوتا تھا، وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں مختلف عہدوں پر بھی کام کر چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں