268

مزاحیہ اداکار عمر شریف کی بیٹی انتقال کرگئیں

لاہور ،(بےلاگ نیوز )سٹیج و ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی صاحبزادی گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور یہ ہی وجہ انتقال کی بنی۔

یاد رہے کہ عمر شریف کی صاحبزادی لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھیں،واضح رہے کہ عمر شریف ہیوسٹن میں ایک پروگرام میں شرکت کیلئے گئے تھے اور انتقال کی اطلاع ملتے ہی اپنی تمام تر مصروفیات ترک کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں