227

مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

اسلا م آباد،(بےلاگ نیوز)پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی۔آگ اے بلاک میں واقع پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں لگی۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔

تاہم مریم اورنگزیب اس وقت وہاں موجود نہیں تھیں،اطلاعات کے مطابق مریم اورنگزیب اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے،آگ کا دھواں پارلیمنٹ لاجز بلاک اے پھیل چکا ہے اور وہاں رہائش پذیر خاندان گھروں میں محصور ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے اور رہائش پذیر لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ایمبولینسز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں