126

برطانیہ میں حصول روزگار کے خواہشمندپاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

(ویب  ڈیسک)برطانیہ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی۔

برطانوی وزیر برائے خارجہ امور افضل خان نے برطانیہ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو بڑی خوشخبری سناتےہوئے بتایا کہ برطانیہ میں این ایچ ایس میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد ڈاکٹرز اور نرسز کی نوکریاں دستیاب ہیں،ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ہزاروں نوکریاں موجود ہیں، پاکستانی شہری نئی پالیسی کے تحت برطانیہ کا ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔

افضل خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی نئی ویزہ پالیسی ہنر مند افراد کے لیے مفید ہے لہذا تمام پاکستانی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، پاکستان کی سمت مثبت ہے جس کے بہت جلد اچھے اثرات آنا شروع ہوجائیں گے، حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے بہت کام کیا جو قابل ستائش ہے ۔

افضل خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ہم بھرپور تعاون کریں گے، چند ماہ میں برطانیہ میں پاکستان ٹریڈ کانفرنس ہونے جا رہی ہے، جس کی کامیابی کا مشن ہماری اپنی ذمہ داری ہے،پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بہت خوشی ہے، پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار ہے اور اُس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں