130

نوازشریف کی وطن واپسی کب ہوگی؟لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے بتادیا

لاہور،(بےلاگ نیوز) رہنما مسلم لیگ ن  رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سےبتایا ہے کہ نوازشریف مارچ میں وطن واپس آئیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بتایا ہے کہ آج مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کا ایک پیچیدہ آپریشن ہونے جارہا ہے۔امید ہے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور نوازشریف مارچ میں وطن واپس آئیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا موجود حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیاہے۔یہ ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہاموجودہ حکومت دباوڈال کر مخالفین کیخلاف مقدمات کروارہی ہے۔ہم مہنگائی کو سنجیدہ مسئلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔اپوزیشن کے ساتھ مل کر احتجاج کااعلان کریں گے۔پاکستان بار کونسل اور وکلا برادری کو کردار اداکرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں