189

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا کیونکہ۔۔۔

(ویب ڈیسک)ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا،مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ ملائیشیا کے بادشاہ کو جمع کرادیا ہے،مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 94 سالہ مہاتیر محمد اور 72 سالہ انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گزشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا،واضح رہے کہ مہاتیر محمد کی جماعت پی پی بی ایم نے 10 مئی 2018 کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ملائیشیا میں 60 سال سے برسر اقتدار جماعت کا خاتمہ کیا۔

94 سالہ مہاتیر محمد اس وقت دنیا کے معمر ترین وزیراعظم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں