204

ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت مودی سرکار کیلئےدرد سر بن گیا

(ویب ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت نریندرمودی کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق بھارت کے دارلحکومت دہلی اور علی گڑھ سمیت دیگر شہروں میں مودی حکومت اور متنازع شہریت بل کے خلاف بھرپور احتجاج جاری ہے،امریکی صدر کے استقبال کے لئے کرفیو زدہ سڑکیں منہ چڑانے لگیں، اُدھر علی گڑھ میں جاری مظاہروں کے دوران پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجہ میں دو مظاہرین زخمی ہو گئے،متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے بعد علی گڑھ میں انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی، دہلی کے علاقے موج پور میں دو سو خواتین نے شہریت بل کے خلاف دھرنے کا آغاز کیا۔

بی جے پی کے انتہا پسند وں نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا،،جس کے بعد دارالحکومت میدان جنگ بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں